پاکستان بار کونسل کا بانی پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال پر اظہار تشویش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں پی بی سی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے معاملے حکومت بالخصوص جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے غفلت برتی جارہی ہے۔
پی بی سی نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو نہ سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور نہ ہی اہل خانہ کو اس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ اور طبی معائنہ بہترین ڈاکٹروں سے کرایا جائے، انہیں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب