شہبازشریف کو اتحادیوں کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے،رانا ثناء اللہ

Feb 14, 2024 | 12:12:PM
شہبازشریف کو اتحادیوں کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے،رانا ثناء اللہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو اتحادیوں سے کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں، شہباز شریف کی رائے تھی کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں،جب کہ آصف زرداری معاملہ فہم ہیں، انہیں چیزوں کا ادراک ہے اور  وہ اس معاملے میں تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدرمملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہم نے کوئی کمٹمنٹ کیا ہے، امید ہے فضل الرحمان حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ سے اتحاد کی وجہ کیا؟ چال یا مجبوری؟شرمیلا فاروقی نے اندر کی بات بتا دی
دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوگی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پارٹنربوجھ اٹھائے،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی رہنمائی کے لیے تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔