پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا

Feb 14, 2023 | 18:49:PM
پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی نے  آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات پر  الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے  اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد  ہونے والے ضمنی  انتخابات  میں شمولیت نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پی پی کے اعلی سطحی اجلاس میں ہوا، ضمنی انتخابات بائیکاٹ کے معاملے پی پی کے امیدواروں کو اعتماد میں لیا گیا، یوسف رضاگیلانی، نیر بخاری پارلیمانی بورڈ اجلاس میں شریک ہوئے، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا باضابطہ اعلان پی پی قیادت کرے گی۔ 

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پیپلزپارٹی میں واضح تقسیم، پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنماء ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے مخالف، پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیرصدارت ہوا، یوسف رضاگیلانی، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اجلاس میں شریک ہوئے، فرحت اللہ بابر، مخدوم احمد محمود، فریال تالپور نے  بھی اجلاس میں شرکت کی، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوا۔