وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

Dec 14, 2023 | 16:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگراں وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ سید محسن نقوی کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا ، پنجاب میں متبادل انرجی کے طورپر گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا ،اجلاس میں وزیراعلیٰ نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی،وزیراعلی سید محسن نقوی نے پنجاب میں گرین ہائیڈورجن پراجیکٹ کیلئے جامع پلان طلب  کرلیا ۔

محسن نقوی نے کہا کہ مستقبل میں متبادل انرجی کے طورپر ہائیڈروجن کا استعمال ناگزیر ہے،گرین ہائیڈروجن ماحول دوست اوربہترین متبادل انرجی ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری انرجی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ،گرے،بلو اورگرین ہائیڈروجن انرجی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واٹر کو الیکٹرولائز کر کے اکسیجن اورہائیڈورجن کو الگ کیا جاتا ہے،پنجاب میں گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ سے 38ملین ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوگی،8سے 10ہزار افرا د کیلئے ملازمتوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے،جبکہ پنجاب میں پہلے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کیلئے لینڈ اورواٹر سپلائی مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کا مکمل طریقہ کار کیا ہے؟

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ  متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اورچین سمیت مختلف ممالک میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال بڑھ رہا ہے،انڈیا میں بس اورٹرین،کوریا میں ہائیڈروجن انرجی پر بحری جہاز چلائے جارہے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ایس ایم تنویر،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری انرجی،سیکرٹری فنانس اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔