تیل قیمتوں میں حیرت انگیز گراوٹ،پٹرول،ڈیزل کتنا سستا؟بڑی خبر سامنے آگئی

Dec 14, 2023 | 09:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تیل قیمتوں میں حیرت انگیز گراوٹ،پاکستانی عوام کیلئے بھی خوشخبری،پٹرول،ڈیزل کتنا سستا؟بڑی خبر سامنے آگئی ۔کچھ خدشات کے بعد بھی توقع ہے کہ اس بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی ۔عالمی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت حد تک گراوٹ ہو چکی ہے۔ اور امید کی جارہی ہے کہ حکومت پاکستانیوں کو بھی اس کمی کا فائدہ ضرور دے گی،پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ  پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔آئل مارکیٹنگ کپمنیوں کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا جس پر عوام نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب ایسے خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہےکہ پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی جائے ۔جس کی وجہ پٹرولیم لیوی کی حد میں اضافہ کا وعدہ ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت یہ آرڈینینس 16 نومبر سے پہلے لاتی ہے یا بعد میں ۔اگر ےحکومت 15 تاریخ تک آرڈینیس لانے میں ناکام رہی تو لامحالہ اسے عوام کو ہر صورت ریلیف مہیا کرنا ہوگا۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: