فیلڈ مارشل کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، سروں پر دست شفقت رکھا

Aug 14, 2026 | 21:32:PM
فیلڈ مارشل کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات، سروں پر دست شفقت رکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ میں گھل مل گئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات میں واضح کیا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے شہداء اور غازیوں کے اہلخانہ کی ثابت قدمی اور ملک کیلئے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء معرکہ حق کے لواحقین کے سروں پر دست شفقت رکھا۔

عسکری و وفاقی قیادت کی شہداء کے لواحقین سے خصوصی ملاقات اس عزم کا عکاس ہے کہ قوم ہر موقع پر اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ پر تبادلہ خیال

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: