’میری والدہ نایاب ہیں اور نایا ب لوگ دوبارہ پیدا نہیں ہوتے۔‘ جھانوی کپور

Oct 13, 2022 | 10:43:AM
فائل فوٹو
کیپشن: جھانوی کپور نے بتایا کہ میری پیدائش کے بعد والدہ نے فلم انڈسٹری سے وقفہ لے لیا تھ
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے ان کی  آنجہانی والدہ، اداکارہ سری دیوی جیسی شہرت کوئی بھی حاصل نہیں کرسکتا۔جھانوی کپور نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی والدہ سری دیوی کی شاندار فلمی کیریئر اور شہرت کے بارے میں بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جھانوی کپور نے انٹرویو میں کہا کہ’’ میری ماں کا انڈسٹری میں جو مقام ہے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اس مقام کے قریب بھی آئے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جب وہ فلموں میں کام کر رہی تھیں اور ان کا فلمی کیریئر عروج پر تھا تو تب میں پیدا ہی نہیں ہوئی تھی‘‘۔جھانوی کپور نے بتایا کہ میری پیدائش کے بعد والدہ نے فلم انڈسٹری سے وقفہ لے لیا تھا‘۔

اُنہوں نےمزید بتایا کہ مجھےوالدہ کی شہرت کا احساس اس وقت ہوا جب میں نے لوگوں کو ان کی فلموں میں اداکاری اور سیٹس پر شوٹنگ کے دوران ان کے شائستہ مزاج کے بارے میں جذباتی انداز میں باتیں کرتے سنا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری والدہ نایاب ہیں اور نایا ب لوگ دوبارہ پیدا نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ معروف بھارتی اداکارہ سری دیوی کی 2018ء میں دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد موت ہوئی تھی۔

سری دیوی کی آخری فلم ’موم‘ 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کے ساتھ کام کیا تھا۔