بھارت کا پاکستانی سفارتکارکو ملک چھوڑنے کا حکم،سخت جواب دیں گے:دفتر خارجہ

May 13, 2025 | 22:23:PM
بھارت کا پاکستانی سفارتکارکو ملک چھوڑنے کا حکم،سخت جواب دیں گے:دفتر خارجہ
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے  کا حکم دے دیا، بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔

 بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق سفارت خانے کے مذکورہ اہلکار کو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے, بھارتی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ اہلکار قرار دینے پر سخت جواب دیا جاے گا,پاکستانی وزارت خارجہ کا بھارت کی سفارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دینے پر غور و خوص شروع۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق جلد اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا جاے گا, بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھی 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاے گی۔

دفتر خارجہ بھارتی ناظم الامور گتیکا سری واستو کو بھی طلب کرنے پر مشاورت شروع, جلد ہی دفتر خارجہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا جاے گا,بھارتی ناظم الامور کو احتجاج ریکارڈ کرانے کے ساتھ ڈی مارش تھمایا جاے گا۔

بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کے فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کیے جانے کا بھی امکان ہے, دفتر خارجہ بھارتی اقدامات پر سخت جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سردار رامیش سنگھ اروڑا کا سکھوں کیلئے اہم ویڈیو پیغام!