مندر سے پا نی پینے پر شر پسندوں کا مسلمان نو جوا ن پر خو فنا ک تشدد

Mar 13, 2021 | 22:54:PM
مندر سے پا نی پینے پر شر پسندوں کا مسلمان نو جوا ن پر خو فنا ک تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انتہا پسند ہندو نو جوانوں نے مسلمان نوجوان کو مندر سے پانی پینے پر خو فناک تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔نوجوا ن کی حالت تشویشنا ک ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شرینگی نندن یادیو نامی انتہاپسند ہندو کو آصف نامی مسلمان لڑکے پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں شرینگی نے اس نوجوان مسلمان لڑکے کا ہاتھ پکڑا اور جان بوجھ کر ویڈیو بنانے کی بھی تیاری کی۔آصف نتائج سے بے خبر اس انتہا پسند ہندو شخص کے سوالات کے جواب دیتا رہا، جو اس کے نام اور اس کے والد کے نام سے متعلق تھے۔تاہم جیسے ہی یہ انتہا پسند شرینگی مسلمان لڑکے سے یہ پوچھا کہ یہ مندر کیوں آیا تھا تو اس نے جواب دیا کہ وہ یہاں سے پانی پینے آیا تھا۔
یہ سننے کے بعد یہ انتہا پسند ہندو شخص اسے بے دردی سے مارنے پیٹنے لگ گیا اور اس نوجوان مسلمان لڑکے کی ایک نہ سنی۔انتہا پسند شخص کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔بعد ازاں اتر پردیش کے علاقے غازی آباد کی پولیس نے مبینہ طو ر پر بتایا کہ نوجوان مسلمان پر تشدد کرنے والے اس انتہا پسند شرینگی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔