سوڈان سے سعودی عرب ہزاروں جانورلے جانیوالا بحری جہاز ڈوب گیا

Jun 13, 2022 | 00:33:AM
سوڈان، سواکن بندرگاہ، موسی، بحری جہاز، ڈوبنے، بھیڑیں ہلاک،
کیپشن: سمندر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوڈان کی سواکن بندرگاہ پر مویشی لے جانے والا بحری جہاز ڈوبنے سے جہاز پر موجود ہزاروں بھیڑیں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔
 بندرگاہ حکام کے مطابق بھیڑیں سوڈان سے سعودی عرب برآمد کی جارہی تھیں، اطلاعات کے مطابق حادثے کی صورت میں بحری جہاز پر موجود تمام عملے کو بچا لیا گیا جبکہ ہزاروں بھیڑوں میں سے صرف سات سو بھیڑوں کو بچایا جاسکا جن کی حالت بھی اچھی نہیں ۔رپورٹس کے مطابق بحری جہاز میں گنجائش سے زیادہ بھیڑوں کو لے جانا حادثے کی وجہ بنا، 9 ہزار بھیڑوں کو لے جانے والے جہاز میں 15 ہزار 8 سو بھیڑیں موجود تھیں۔اطلاعات کے مطابق برآمد کی جانے والی بھیڑوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ سعودی ریال بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ضمنی الیکشن ، ن لیگ کی حکمت عملی تیار