برین واشنگ کے ذریعہ مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جاتا ہے:احسن اقبال

Jun 13, 2021 | 15:15:PM
برین واشنگ کے ذریعہ مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جاتا ہے:احسن اقبال
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کو بھی نفرت کے بارود نے شکار بنایا جبکہ میں خود بھی نفرت کی گولی کا شکار ہو چکا ہوں۔ بدقسمتی سے برین واشنگ کے ذریعہ مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جاتا ہے۔

جامعہ نعیمہ میں سرفراز نعیمی شہید کی یاد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ کسی کے ایمان کا فیصلہ کرسکے کیونکہ جنت اور دوزخ کا فیصلہ کرنا کسی انسان کا کام نہیں۔ہمیں اسلام کا سفیر بن کر سلامتی کا پیغام دینا ہے جس نے سرفراز نعیمی شہید کی جان لی وہ بھول گیا کہ عالم کا کیا مرتبہ ہے۔ کلمہ وہ روشنی ہے جو کائنات کی قیمتی چیز ہے جسے پڑھنے کے بعد انسان لائق احترام ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شفاف احتساب چاہتے ہیں۔ انتقامی سیاست کے قائل نہیں: شاہ محمود
 احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کلمہ پڑھنے والے کا فیصلہ کسی انسان نے نہیں بلکہ اللّہ تعالیٰ نے کرنا ہے۔انسان کو چاہیے کہ لوگوں کی بھلائی کے  لئے جتنا ہو سکے کام کرے۔برا کرنے والوں سے کردار سے اچھا سلوک کرو،جو لوگ مدارس پر میلی نگاہ رکھتے انہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ مدارس کو کمزور کرنے کا مطلب دین کو کمزور کرنا ہے۔ دفاع والوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹینکوں سے نہیں سیاسی استحکام سے ملک معاشی طورپر مضبوط ہوتے ہیں۔