حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی،بھارت کو سکیورٹی کونسل کی مستقل نشست کے حصول میں ناکامی کا سامنا

Jul 13, 2022 | 19:44:PM
وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی، بھارت، سکیورٹی کونسل، مستقل نشست کی خواہش، ناکام بنا دی،
کیپشن: اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور موجودہ حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی،بھارت کی سیکیورٹی کونسل میں مستقل نشست کی خواہش پھر ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کوناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا،ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کیلئے اپنا فیصلہ جاری کر دیا،فیصلہ میں سلامتی کونسل مستقل نشست کیلئے بات چیت کے جاری رکھنے کا کہا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت، جاپان، جرمنی اور برازیل کے جی 4 گروپ نے فیسیلیٹیٹر ڈسکشن شروع کرانے کیلئے بھرپور دباؤ ڈالا، پاکستان اور 12 رکنی یونائیٹڈ فار کانسینسس گروپ نے سلامتی کونسل مستقل اراکین کی تعداد میں توسیع کی بھرپور مخالفت کی، ذرائع کے مطابق یو ایف سی گروپ کی مخالفت کے باعث جی فور ممالک اپنا ایجنڈا منظور کرانے میں ناکام رہے،پاکستان نے ٹیکسٹ بیسڈ ڈسکشن شروع کرانے سے قبل اصولی اتفاق کرانے کا مطالبہ کیا۔
 ذرائع کے مطابق سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کا طریقہ کار آسان نہیں ہے، اس کیلئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اراکین کی دو تہائی اکثریت کی حمایت درکار ہے،اس حمایت کے بعد ہی سلامتی کونسل کے چارٹر میں تعداد میں توسیع کے لئے تبدیلی ممکن ہے۔
 ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں 129 سے زائد ممالک کی پارلیمان، کابینہ یا قانون ساز اداروں سے فیصلہ کی توثیق ضروری ہے،امریکہ کو سلامتی کونسل میں مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ پر اعتراض نہیں ہے،امریکہ بھی نئے متوقع مستقل اراکین کو ویٹو پاور دینے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری فیس ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام، شیخ رشید15جولائی کو اینٹی کرپشن طلب