امن عمل میں پاکستان کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔۔ افغان طالبان

Jul 13, 2021 | 21:34:PM
امن عمل میں پاکستان کی ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔۔ افغان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)افغان طالبا ن نے کہا ہے کہ امن عمل میں پاکستان کی ’ڈکٹیشن‘ قبول نہیں کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ افغانستان میں رونما ہونے والی نئی سیاسی صورتحال میں اسلام آباد کی جانب مشوروں کا خیر مقدم کریں گے لیکن اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کسی سے کوئی ڈکٹیشن ناقابل قبول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ہدایت قبول کرنا ہمارے قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے امید ظاہر کی کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں کیونکہ وہ ایک اسلامی برادر اور پڑوسی ملک ہے ، ان کے ساتھ ہماری ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اقدار مشترک ہیں۔
امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد پاکستان تحریک طالبان کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے واضح کیا کہ ہم کسی گروہ یا فرد کو افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور یہ ہی ہماری پالیسی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ پاکستان ہمار ا دوسرا گھر ۔۔اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔۔طالبان