بنوں: دہشتگردوں کا حملہ ،امن کمیٹی کے4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عبدالقیوم وزیر)بنوں تھانہ ہوید کی حدود میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کےمطابق واقعہ گلبدین لنڈیڈاک میں پیش آیا ،تھانہ ہوید کی حدود میں دہشت گردوں نےکار پراندھا دھند فائرنگ کی ۔
جاں بحق ہونے والوں میں نصیب ،حامد، ضیاء اللہ اور فوجی نامی امن کمیٹی ممبر شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
مرنےوالوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئےہسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب امن کمیٹی کے ارکان نے واقعے کے بعد علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔