حکومت اور آئی ایم ایف کا عوام کو ایک اور جھٹکا

Feb 13, 2023 | 14:52:PM
فائل فوٹو
کیپشن: حکومت اور آئی ایم ایف کا عوام کو ایک اور جھٹکا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )آئی ایم ایف کے مطالبات پر عملدرآمد کیلئے کام جاری ہے، منی بجٹ جلد سے جلد لانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر 170 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کیلئے کام کر رہا ہے۔عوام سے سابقہ بقایاجات کی ریکوری کیلئے کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چور بے قابو، وارداتوں کا نیا طریقہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال سیلاب کے دوران بجلی بلوں پر دیا گیا ریلیف واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پرغور کیا جا رہا ہے۔

سگریٹ، چینی اور انرجی ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافے کا امکان ہے۔