حج کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) کئی نجی کمپنیاں آسان حج پیکج کے نام پر شہریوں سے حج کی بکنگ کے لئے رقوم وصول ہونے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق نوسر بازوں کے کئی گروہ اس وقت معصوم شہریوں کوآسان حج پیکج میں عازمین کو سستا اور آسان اقساط پر حج کروانے کا دھوکہ دینے لگے۔ اس حوالے سےوزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے فراڈ ہونے کا نوٹس لے لیا ۔
بعد از وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا کہ حکومت نے کسی گروپ کو حج بکنگ کرنے کی اجازت نہیں دی اس لیے شہری کسی نوسرباز کے جھانسے میں نہ آئیں۔حکومت حج کے لئے پالیسی کا اعلان کرے گی، اسی کے تحت حج ہوگا ۔