کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، نتیجہ خود دیکھئے

Aug 13, 2025 | 23:03:PM
کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، نتیجہ خود دیکھئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔

 

Gazette Report A1 Grade by Tufail Ahmad Hasanzai

اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

Gazette Report a Grade by Tufail Ahmad Hasanzai

 اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔

 

Gazette Report C Grade by Tufail Ahmad Hasanzai

سول ایوی ایشن ماڈل سکول ایئر پورٹ کے سید اذکار حسین رضوی ولد سید ریاض امام رضوی نے رول نمبر 319856 کے ساتھ 94فیصداور دی  سمارٹ  سکول رفاع عام کیمپس ملیر ہالٹ کی عمائمہ ظفر ولد محمد عرفان رول نمبر 457726 کے ساتھ 94 فیصد نمبر حاصل کئے۔ 

سائنس گروپ کے امتحانات میں 90740طلباء اور 82998 طالبات شامل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 83.93 فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 30154 اے ون گریڈ، 50346 اے گریڈ،39691 بی گریڈ، 20614 سی گریڈ، 3841 ڈی گریڈاور35 نے ای گریڈ حاصل کیا۔