بھارت کے ہٹ دھرم رویئے پر امریکی وزیر خزانہ بھی برہم

Aug 13, 2025 | 09:09:AM
بھارت کے ہٹ دھرم رویئے پر امریکی وزیر خزانہ بھی برہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ چڑِ گئے  ، انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک  انٹرویو میں امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ سوئٹزر لینڈ اوربھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ 

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  بھارت امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ہٹ دھرم رہا ہے،امید ہے ٹرمپ  انتظامیہ تجارتی مذاکرات اکتوبر کے آخرتک مکمل کرےگی۔

انہوں نے کہا  کہ امریکی حکام اگلے 2 سے 3 ماہ کے اندر چینی حکام سے دوبارہ ملاقات کریں گے،دونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کے مستقبل پربات چیت ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہم تمام ممالک کے ساتھ کافی شرائط پر متفق ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ

دوسری جانب  ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تنازع کے دوران ہمارا تجربہ رہاہے،یہ جنگ خوفناک شکل اختیار کرسکتی تھی،جو کچھ ہو رہا تھا اس کی نوعیت کو حل کرنے میں نائب صدر، صدر اور وزیرخارجہ حرکت میں آئے۔

انہوں نے کہاکہ فریقین کو قریب لا کر کچھ پائیدار تخلیق کیا،یہ قابل فخر لمحہ ہے کہ سیکرٹری روبیو،نائب صدر وینس اور سرکردہ رہنما ممکنہ تباہی کو روکنےمیں شامل تھے۔

ترجمان امریکی محکمہ کاکہنا تھا کہ دونوں ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات برقرار اور اچھے ہیں،ہمارے سفارتکار دونوں ممالک کے لیے پرعزم ہیں، خطے اور دنیا کے لیے امریکا کا ان دونوں ممالک کےساتھ کام کرنااچھی خبر ہے یہ ایک ایسے مستقبل کو فروغ دے گا جو فائدہ مند ہو۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے آج بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جس کے بعد اب بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔