ملکہ کے بعد ان کے پالتو جانوروں کا کیا ہوگا؟

Sep 12, 2022 | 16:45:PM
ملکہ کے بعد ان کے پالتو جانوروں کا کیا ہوگا؟
کیپشن: پالتو کتے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب دیسک) ملکہ برطانیہ کے پاس  پالتو کتے تھے جن سے ان کو بےحدلگاؤ تھا، ملکہ کی وفات کہ بعد یہ سوالات  کافی  گردش کررہے تھے کہ اب ان کا کیا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کو اپنے پالتو کتوں سے بے حد محبت تھی، یہ ہر موقع پر ان کے ساتھ ہی رہتے تھے، چاہے ملکہ چھٹیاں گزارنے کہیں جائیں، یہ دونوں بھی ان کے ساتھ جاتے تھے یا پھر بکنگھم پیلس میں کوئی سرکاری تقریب ہو یا کوئی سرکاری تصاویر اور پورٹریٹ بنوانا ہو، یہ ہمیشہ ساتھ دکھائی دیتےتھے۔ ملکہ کی وفات کہ بعد یہ سوال کافی  گردش کررہے تھے کہ اب ان کتوں کا کیا ہوگا؟ 

جس پر ڈیوک آف یارک پرنس اینڈریواور ان کی سابقہ ​​بیوی سارہ، ڈچس آف یارک دونوں نے ملکہ کے کتوں کا خیال رکھنے کی  ذمہ داری اپنے سر لے لی ہے۔رپورٹس کے مطابق شہزادے اینڈریو اور ان کی سابقہ اہلیہ سارہ نے ملکہ کو کتے تحفے میں دیئے تھے۔ میوک اور سینڈی نامی کتے ونڈسر کے رائل لاج میں رہیں گے۔