وزیر خزانہ سے مراکش میں عالمی بینک کے نائب صدر کی ملاقات

Oct 12, 2023 | 21:46:PM
وزیر خزانہ سے مراکش میں عالمی بینک کے نائب صدر کی ملاقات
کیپشن: وزیر خزانہ سے مراکش میں عالمی بینک کے نائب صدر کی ملاقات کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے مراکش میں عالمی بینک کے نائب صدر اورلگزمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے مراکش میں عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے ملاقات کی، جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہا،ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہاکہ عالمی بینک سیلاب زدہ علاقوں میں جاری منصوبوں میں تعاون جاری رکھے،وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی بینک کے تعاون کی تعریف کی۔


دریں اثنا نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا، وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں معاشی تعلقات کو بہتر اور نئے مواقع تلاش کرنے پر بات چیت ہوئی،وزیر خزانہ نے لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مابین مضبوط مالیاتی تعاون پر زوردیا۔
نگران وزیر خزانہ نے کہاکہ سٹاک ایکس چینجز کے تعاون سے معاشی نمو اور خوشحالی آئے گی، لگزمبرگ سٹاک ایکسچینج کے وفد نے اپنے سرمایہ کاروں کے ذریعے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا،لگزمبرگ وفد نے کارپوریٹ گورننس کی ترویج کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے اچھی خبر، اہم پلیئر انجری سے مکمل صحتیاب