کراچی میں یونین کونسل کے سابق چئیرمین کے قتل کا ملزم گرفتار

Jun 12, 2026 | 21:09:PM
 کراچی میں یونین کونسل کے سابق چئیرمین کے قتل کا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی کے علاقہ بھٹائی آباد میں یونین کونسل کے سابق چیئرمین صابر علی مگسی کے قتل کا ایک ملزم گرفتار ہو گیا۔

ملیر کینٹ پولیس نے  صابر علی مگسی کے قتل کیس میں جس ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اس کا نام  طارق عرف سلمان مہر  ہے۔ صابر علی مگسی کو 20 فروری 2024 کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

اس قتل سے پہلے دو گروہوں کے جھگڑے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔صابر علی مگسی مقامی مسئلے کے سلسلے میں علاقے میں موجود تھے۔ اس قتل کیس کا مقدمہ تھانہ ملیر کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔

اب ایک ملزم کی گرفتاری انٹیلی جنس معلومات اور شواہد کی بنیاد پر عمل میں آئی ۔  ملزم کو تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  اس قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ملیر پولیس کے مطابق جلد مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: