ٹیوٹا کی نئی لیکسس سپورٹس کار کے انٹیرئیر نے دھوم مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رواں برس ٹیوٹا کی نئی لیکسس سپورٹس کار کے انٹیرئیر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، گُڈ ووڈ فیسٹیول کے دوران نمائش کی جانے والی اس گاڑی نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔
گاڑی کی تیاری پر گزشتہ چار سالوں سے کام جاری تھا، جبکہ ڈیڑھ سال قبل سڑکوں پر اس کی رفتار اور فیول کے حوالے سے جانچ کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

گاڑی کا انٹیرئیر گہرے گلابی رنگ کا بنایا گیا ہے، جوکہ گاڑی کے مداحوں کو کافی بھا رہا ہے، ٹیوٹا کی نئی لکسس کار میں آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
دو رنگوں کے امتزاج سے بنائے گئے ڈیش بورڈ میں ٹچ سکرین کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے، جبکہ پیانو بلیک رنگ کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔
گاڑی کی ایک جھلک آپ کو سپورٹس کار کی لُک پیش کرتی ہے، گاڑی میں دو سیٹوں کی گنجائش ہے، اے وی ایٹ سپیڈ کی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بحرین کا سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق