انٹی وہیکل لفٹنگ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،ثبوت مل گئے

Jul 12, 2023 | 19:07:PM
انٹی وہیکل لفٹنگ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،ثبوت مل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر قائد میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں انٹی وہیکل لفٹنگ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

اس واقعے کے واضح ثبوت بے سامنے آگئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر موجود ایمبولینس ڈرائیور کے ویڈیو بیان میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایمبولینس ڈرائیور کے مطابق مقتول ہاشم مگسی بیچ سڑک کے تڑپتا رہا۔

یہ بھی پڑھیے: آن لائن قرض کے سودی جال کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ دو بچوں کے باپ کی خودکشی

ایمبولینس ڈرائیور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ رات دس بجے کے قریب واقعے کی اطلاع ملی، جس پر ایمبولینس لے کر چنگی چوک پہنچا، جائے وقوعہ پر سو سے زائد افراد موجود تھے اور ایک پولیس موبائل کھڑی تھی، اہلکاروں نے بتایا کہ ڈکیت ہے اور فائرنگ سے زخمی ہوا ہے، دس منٹ کے دوران جب زخمی کو اٹھایا تو وہ مر چکا تھا۔ اس کے بعد لاش کو تھانے لے جانے کا کہہ کر پولیس موبائل نیوکراچی فور کے چورنگی کی طرف فرار ہوگئی۔