پولیس مقابلے کی زد میں راہ گیر خاتون جاں بحق

Dec 12, 2023 | 15:58:PM
پولیس مقابلے کی زد میں راہ گیر خاتون جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشہ جعفری )پولیس کی گولی نے دو بچوں سے ماں چھین لی،شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابقکراچی پولیس کے اناڑی اہلکار شہریوں کی جان کے لئے خطرہ بن گئے،گزشتہ شب نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس مقابلہ اس وقت افسوسناک واقعے میں تبدیل ہوگیا ،جب اہلکاروں کی گولی کا نشانہ راہ گیر خاتون بن گئی ۔
واقعے کے بارے میں جاں بحق خاتون کے شوہررفیق کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو جب پولیس کی گولی لگی تو 10 ماہ کا بیٹا گود میں تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور انکی بیوی بیمار بیٹے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تھے، واپس آرہے تھے کہ  یہ واقعہ پیش آیا،موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھی اہلیہ کو گولی کندھے پر لگی ،انہوں نے کہا  کہ   وزیراعلیٰ سندھ پولیس اہلکاروں کی تربیت کرائیں۔

پولیس کا دعوی ٰ ہے کہ نیوکراچی میں فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کیساتھ عوام ، بلے کا نشان چھیننے کی کوشش کی تو زیادتی ہو گی ، بیرسٹر گوہر علی خان

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی نیوکراچی میں پولیس فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوا تھا،پولیس نے اس واقعے کو بھی ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ قرار دیا تھا۔