گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع؟ طلبہ کیلئےبڑی خبر آگئی

Aug 12, 2026 | 10:32:AM
 گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع؟ طلبہ کیلئےبڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات اختتام کے قریب پہنچ گئی ہیں، جس کے باعث طلبہ کی واپسی کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب صوبے میں جاری مون سون بارشوں کے باعث تعطیلات میں مزید توسیع سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں اور یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ آیا سکول یکم ستمبر 2026 کو کھلیں گے یا 24 اگست سے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

موجودہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیاں 23 اگست 2026 کو ختم ہوں گی، جس کے بعد سکول 24 اگست سے دوبارہ کھولے جانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فی الوقت 23 اگست کے بعد تعطیلات میں توسیع کی کوئی تجویز یا رپورٹ زیرِ غور نہیں، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی چھٹیوں میں اضافے کا کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:زمبابوے: کریبا جھیل میں فیری الٹنے سے 15 افراد ہلاک، 27 لاپتہ

صوبے کے دریاؤں میں بھی فی الحال کسی بڑے سیلابی خطرے کی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث امکان ہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے تحت 24 اگست سے ہی کھل جائیں گے۔

تاہم تعطیلات میں توسیع یا سکولوں کے شیڈول میں کسی بھی تبدیلی کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 اگست 2025 تک بڑھا دیا تھا۔

دوسری جانب پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی،سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے تعطیلات میں اضافے کی افواہیں مسترد کردیں۔

 سیکرٹری سکولز نے کہا کہ سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، سکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

 مدثر ریاض نے کہا کہ والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں، پنجاب میں سکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہوگی۔