زمبابوے: کریبا جھیل میں فیری الٹنے سے 15 افراد ہلاک، 27 لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری فیری الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 27 لاپتہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق حادثے کے وقت فیری پر 114 بالغ مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے، جبکہ کشتی کی گنجائش 90 افراد تھی، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جنہیں جھیل میں موجود ایک جزیرے پر منتقل کیا گیا۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں کشتیوں اور زیرِ آب سرچ ٹیموں کی مدد لی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹنگ ریکارڈ میں بالغ مسافروں کی تعداد 114 سامنے آئی ہے تاہم ٹکٹ کی عمر سے کم بچوں کی ممکنہ موجودگی کے باعث مجموعی تعداد اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رونالڈو اور جورجینا کی محبت جیت گئی!
حادثے کے بعد فیری کے روانہ ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔