اسرائیلی آبادکاری فلسطینی سرزمین تقسیم کرنے کی کوشش ہے: عاصم افتخار، فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Aug 12, 2026 | 08:49:AM
اسرائیلی آبادکاری فلسطینی سرزمین تقسیم کرنے کی کوشش ہے: عاصم افتخار، فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے، سلامتی کونسل کو فوری اقدام کرنا ہوگا۔

عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد قبضے کو مستحکم کرنا ہے، اسرائیل کی آبادکاری میں توسیع تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے، دیگر علاقوں میں آباد کاری فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی کوشش ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ آبادکاروں کا تشدد فوری بند اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے، مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر پاکستان کو شدید تشویش ہے، فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک نہیں کھلے گی:محسن رضائی

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ سلامتی کونسل یونیسیف کی سفارشات پر عملدر آمد کرے۔