آبنائے ہرمز ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک نہیں کھلے گی:محسن رضائی

Aug 12, 2026 | 08:41:AM
آبنائے ہرمز ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک نہیں کھلے گی:محسن رضائی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط تسلیم کیے جانے تک آبنائے ہرمز کو معمول کے مطابق نہیں کھولا جائے گا۔

محسن رضائی کے مطابق امریکا کو جنگ کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایران کے منجمد اثاثے واپس کرنا ہوں گے جبکہ لبنان، غزہ اور خطے کے دیگر علاقوں میں جاری جنگ کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ہونے والا معاہدہ آبنائے کی بندش کے معاملے سے الگ حیثیت رکھے گا۔

ایران اور عمان نے جون میں آبنائے ہرمز کی مستقبل میں انتظامی نگرانی اور جہاز رانی سے متعلق معاملات کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے پہلی مشترکہ نشست بھی منعقد ہوئی۔  

یہ بھی پڑھیں:ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر ، امریکی فوج کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے:صدر ٹرمپ

ایرانی حکام اس سے قبل بھی آبنائے ہرمز پر ایران کے مؤقف اور کنٹرول سے دستبردار نہ ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔