آئندہ برس حج کیلئے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آئندہ برس حج کے لیے 16 نومبر 2027 تک مؤثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا، ذرائع کے مطابق 17 اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی کے لیے مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کرائیں، عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات