نئے گورنر سندھ کیلئے وفاق نے ایم کیو ایم سے نام مانگ لئے

Apr 12, 2022 | 10:50:AM
نئے گورنر سندھ کیلئے وفاق نے ایم کیو ایم سے نام مانگ لئے
کیپشن: شہباز شریف کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئے گورنر سندھ کیلئے وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان سے نام مانگ لئے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مستعفیٰ ہونے کے بعد نئی حکومت نے اپنی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے گورنر سندھ کے لئے نام مانگ لئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سنئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان گورنر سندھ کے لئے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم بھی گورنر سندھ کے لئے ایم کیو ایم کے نمائندے ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر سندھ کے لئے ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کا نام بھی زیر غور ہے تاہم عامر خان کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے متعدد ارکان کی حمایت حاصل ہے اور عامر خان تنظیمی سطح پر بھی بھرپور گرفت رکھتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیںشہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پرچین کا ردعمل بھی آ گیا

دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے چند ارکان نسرین جلیل کو گورنر سندھ دیکھنا چاہتے ہیں کیوں کہ نسرین جلیل ایم کیو ایم کی سنئیر رہنماء شمار کی جاتی ہیں ، نسرین جلیل ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سینیٹر بھی رہ چکی ہیں تاہم ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کے لئے تاحال کسی کا نام فائنل نہیں کیا ہے،اس سے قبل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔