ایرانی ایٹمی گھر میں پراسرار حادثہ۔۔

Apr 12, 2021 | 10:58:AM
ایرانی ایٹمی گھر میں پراسرار حادثہ۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایرانی حکام نے ایٹمی گھر میں پراسرار حادثے کو دہشت گردانہ اقدام قرار دے دیا ہے۔ واقعہ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحیی کا کہنا تھا کہ نطنز ایٹمی گھر پر ہونے والا حادثہ دہشت گردانہ اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو جوہری دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے چاہیں۔ ایران مجرموں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایران کے ایٹمی پلانٹ میں ہونے والے پراسرار حادثہ کی وجہ بجلی کے نظام میں خرابی کو سمجھا جا رہا تھا۔ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا جب ویانا میں بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے جبکہ ایران نے جدید سینٹری فیوجز کو بھی فعال کر لیا ہے جن سے یورینیم کی افزودگی مزید تیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیںڈرون حملوں کی وجہ سے بند جدہ ائیرپورٹ کو پروازوں کیلئے کھول دیا گیا