وفاقی وزیر صحت کا سرجری کے شعبے میں جدید طریقے وفاقی اسپتالوں میں بھی شروع کرنے کا پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا سرجری شعبے میں دنیا کے جدید طریقے وفاقی اسپتالوں میں بھی شروع کرنے کا پلان،وفاقی وزیرِ صحت نے روبوٹک سرجری کو جدید میڈیکل سہولیات کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئےروبوٹک سرجری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال سے پمز شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ایس ایچ وقار نے ملاقات کی ۔ انہوں وفاقی وزیر صحت کو سرجری کے جدید طریقہ کار، سرجیکل ایجادات اور روبوٹک سرجری بارے بریفنگ دی، پروفیسر وقاص نے روبوٹک سرجری کی افادیت اور پمز کے منصوبوں بارے آگاہ کیا ۔وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے روبوٹک سرجری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرِ صحت نے روبوٹک سرجری کو جدید میڈیکل سہولیات کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں جلد پمز کا دورہ کروں گا تاکہ جاری کام کا خود جائزہ لے سکوں۔ انہوں نے کہا پمز میں مزید بہتری کے اقدامات میں پیش رفت چاہتے ہوں ،باقی وفاقی اسپتالوں کے سرجری شعبے کو جدید بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا کم کارکردگی والے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ