ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات،’’اسلامی چھاترا شبیر‘‘ کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈھاکا یونیورسٹی کے طلبہ یونین انتخابات میں تنظیم اسلامی چھاترا شِبیر نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔
بنگلا دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کی نشستیں شبیر کے امیدواروں نے جیت لیں۔
انتخابات میں ابو شادک قیوم نے 14,042 ووٹ لے کر نائب صدر کی نشست اپنے نام کی، ایس ایم فرہاد نے 10,794 ووٹ حاصل کر کے جنرل سیکرٹری کا منصب سنبھالا، جبکہ محی الدین خان نے 11,772 ووٹوں کے ساتھ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کی پوزیشن جیت لی۔
رپورٹ کے مطابق 78 فیصد سے زائد طلبہ نے ووٹ ڈال کر انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیا۔
چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد زشیم الدین نے انتخابی عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈھاکا یونیورسٹی کے انتخابات ایک ماڈل ہیں جنہیں دیگر جامعات بھی اپنا سکتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ نتائج نہ صرف بنگلا دیش میں نئی سیاسی فضا کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ بھارت کے منفی بیانیے کے لیے بھی ایک بڑا جھٹکا ہے۔