طالبان نے کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی۔۔ روسی میڈیا کا دعویٰ

Sep 11, 2021 | 12:12:PM
طالبان نے کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی۔۔ روسی میڈیا کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے آج ہونے والی افغانستان کی عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کرنے کے بعد خبر سامنے آ ئی تھی کہ نئی افغان حکومت نائن الیون کے 20 سال مکمل ہونے کے روز حلف اٹھائے گی تاہم اب روسی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے 11 ستمبر کو عبوری کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی کردی ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ثقافتی کمیشن کے رکن انعام اللہ سمنگانی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبر کو افواہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کابینہ کا اعلان منسوخ کیا گیا تھا اور پھر بعدازاں قیادت کی منظوری کے بعد نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔
انعام اللہ سمنگائی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے اپنا کام شروع کردیا ہے اور 11 ستمبر کو تقریب حلف برداری کی خبریں درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر اریکا حق کانام بڑے ایوارڈ کیلئے نامزد