الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مؤخر کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی

Oct 11, 2022 | 16:56:PM
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات مؤخر کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے کرم ایجنسی کے علاوہ دیگر حلقون میں 16 اکتوبر کو ضمنی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنرکی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا۔ ضلع کرم کےعلاوہ تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبرکو ہی ہوگا۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری  وزارت داخلہ، دفاع ، چیف سیکرٹری و آئی جی پنجاب، خیبر پختونخواء اور سندھ  نے شرکت کی۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات اور کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

الیکشن کمیشن نے 9 قومی اسمبلی، 3 صوبائی اسمبلی اور کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع  میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

کراچی ڈویژن کے تمام  اضلاع میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق 23 اکتوبر 2022ء کو ہوں گے۔