لوگ کورونا بھول گئے۔۔فلم "نو ٹائم ٹو ڈائی"  نے اربوں روپے کما لئے، ٹریلر ویڈیو پھر وائرل

Oct 11, 2021 | 14:19:PM
 ،انگلش ،فلم، نو ٹائم ،ٹو ڈائی
کیپشن: فلم نو ٹائم ٹو ڈائی کا پوسٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انگریزی فلم"نو ٹائم ٹو ڈائی"  کا انگلینڈ میں پہلے شروعاتی ہفتے کے دوران کمائی کا تخمینہ 56 ملین ڈالر لگایا جا رہا ہے ، فرنچائز کی  تقریبا 60 سالہ تاریخ میں کسی بھی جیمز بانڈ فلم کی یہ  چوتھی بہترین فلم ہے۔فلم نے جمعہ کو 23.3 ملین ڈالر ، ہفتہ کو 18.1 ملین ڈالر اور اتوار کو ٹکٹوں کی فروخت میں 14.5 ملین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ عالمی سطح پر  فلم نے دو ہفتے قبل بین الاقوامی ریلیز کے بعد سے 313.3 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ فلم کے ڑیلر کا ویڈیو  سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

سی این بی سی نیوز کے مطابق اگرچہ کچھ باکس آفس تجزیہ کاروں نے اندازہ لگایا ہے کہ اس فلم کی کمائی امریکہ اور کینیڈا میں ریلیز کے دوران  80 ملین ڈالر ، یا اس سے بھی اوپر 100 ملین ڈالر  تک پہنچ سکتی ہے ، جیمز بانڈ کی تازہ ترین فلم اب بھی کورونا کے وبائی دور میں  بہترین نمائش ہے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق جیمز بانڈ کی تاریخ چھ دہائیاں پرانی ہے اور جو سامعین ان فلموں کے لئےباہر آتے ہیں ان کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ اس ہفتے کے آخر میں فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تقریبا  60 فیصد فلم دیکھنے والوں کی عمر 35 سال سے زیادہ تھی اور 36 فیصد ٹکٹ خریدار 45 سے زائد تھے۔ جیمز بانڈ فلموں کےپرانے دلداہ لوگ کورونا وبائی امراض کے تناظر میں سنیما گھروں میں واپس آنے میں سست رہے ہیں ، یہ نوٹ بھی کیا گیا  کہ پچھلے18 ماہ سے زائد عرصے میں یہ پہلی بار سنیماؤں میں واپسی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس فلم کی نمائس کئی بار تاخیر کا شکار ہوئی ،"نو ٹائم ٹو ڈائی"کو 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جبکہ 29 ستمبر کو اس کا رنگا رنگ پریمئیر ہوا۔فلم کا پریمیئر رائل البرٹ ہال میں ہوا تھا جس میں شاہی خاندان کے افراد نے خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلند عمارت سے خودکشی کیلئے چھلانگ لگا دی۔۔پھر کیا ہوا۔۔ویڈیو وائرل