400 خواتین سےجنسی زیادتی کا الزام، بھارتی سیاستدان جرمنی فرار

May 07, 2024 | 10:38:AM
400 خواتین سےجنسی زیادتی کا الزام، بھارتی سیاستدان جرمنی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)400 خواتین سے جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے والا بھارتی سیاستدان جرمنی فرار ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرجوال ریوانا بھارتی وزیراعظم مودی کی اتحادی جماعت کا رکن اور بھارت کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کا پوتا ہے۔ پرجوال ریوانا کی جماعت جنتال دل ریاست کرناٹک میں بی جے پی کی اتحادی ہے۔

سابق بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے اورجنتا دل سیکولر کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا متعدد خواتین کی جانب سے جنسی استحصال کے الزامات کے بعد بنگلورو سے جرمنی فرار ہو گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم دیوگوڑا کے بیٹے کو ملازمہ پر جنسی تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرجوال کے گھر میں کام کرنے والی لڑکی نے پولیس کو زیادتی کی شکایت کی تھی، لڑکی نے اس کے والد پر بھی جنسی تشدد کا الزام لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پرجوال کے پاس 400 خواتین سے مبینہ زیادتی کی 2800 ویڈیوز تھیں، زیادتی کی ویڈیوز کی 2 ہزار یو ایس بی ریاست کے پارکوں، بسوں اور ٹرینوں سے ملیں، زیادتی کی ویڈیوز پرجوال ریوانا ہی کے سابق ڈرائیور نے لیک کیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب: نان بائی ایسوسی ایشن کا کل ہڑتال کا اعلان

بنگلور کی سابق کونسلر نے بھی پرجوال پر کئی بار زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدان راہول گاندھی نے کہا کہ یہ جنسی اسکینڈل نہیں اجتماعی زیادتی کا سنگین معاملہ ہے، نریندر مودی نے زیادتی کرنے والے پرجوال ریوانا کا ساتھ دیا ہے۔