امریکی سفارتی عملہ بھی پاکستان کی جیت کیلئے پر امید

Nov 11, 2021 | 11:15:AM
امریکی سفارتی عملہ بھی پاکستان کی جیت کے لئے پر جوش
کیپشن: پاکستانی اور امریکی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں امریکی سفارتی عملہ بھی سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جیت  کے لیے پرجوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل مقابلے کی مناسبت سے ایک ویڈیو جاری کی ہے،امریکی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں سفارت خانے کے عملے نے سیمی فائنل مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کیا۔

 سفارت خانے کی جانب سے ’گو گرین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا گیا اور ویڈیو میں موجود تمام عملے نے پاکستان ٹیم کی جیت کےلیے ’گو ٹیم پاکستان‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے گرین شرٹس کی فتح کی امید ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:      محکمہ ریلوے کو اربوں کا نقصان، خسارے سے نکالنا کا طریقہ ڈھونڈ لیا