بلاول بھٹو برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے

Jun 11, 2026 | 22:37:PM
بلاول بھٹو برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برازیل فٹبال ٹیم کے فین نکلے۔ یلو جرسی پہن کر فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کو لیاری انٹرنیشنل سٹیڈیم بلوا لیا۔

بلاول بھٹو نے ویڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ لیاری سٹیڈیم آئیں، بڑی سکرین پر میچز انجوائے کریں۔ 
 

خیال رہے کہ فٹبال کا سب سے بڑا عالمی میلا آج رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا۔ میکسیکو سٹی میں ورلڈ کپ فٹبال کا افتتاحی میچ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا اور اب سے کچھ دیر بعد فٹبال اسٹیڈیم میں میوزک کی جھنکار ہوگی۔

معروف پاپ سٹار شکیرا اور برنا بوائے دلکش پرفارمنس سے شائقین کو جوش بڑھائیں گے، ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری