مون سون: کراچی میں پیٹ کے امراض میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی میں مون سون کے دوران گیسٹرو اور پیٹ کے مختلف امراض میں اضافہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق جناح ہسپتال میں پیٹ کے امراض میں مبتلا یومیہ 80 مریض آرہے ہیں اور سول ہسپتال میں گیسٹرو کے 100 سے زائد کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمرجنسی انچارج جناح ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ گیسٹرو کے کیسز میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا، پیٹ کے امراض کی وجہ جگہ جگہ گندا پانی اور مکھیوں کی بھرمار ہے۔
ڈاکٹر عرفان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری باہر کے کھانوں سے اجتناب کریں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی ابال کر استعمال کریں۔
مزید پڑھیں:اے سی کا پانی ہماری سوچ سے بھی زیادہ قیمتی