وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ  سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ

Jul 11, 2023 | 18:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، ممکنہ  سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممکنہ  سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، منصور قادر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹریز آبپاشی، زراعت، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ،  صحت، خزانہ، اطلاعات، لائیوسٹاک، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈی جی ریسکیو1122، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے‘

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ بھارت نے ستلج میں بھی 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا، فیروز پور پر ایک لاکھ 21 ہزار کیوسک پانی گزرے گا۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے دریائے ستلج  کے بیڈ میں موجود آبادیوں کے فوری انخلا، دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کے بہاو کو 24 گھنٹے مانیٹر کرنے، سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور کے کمشنرز، محکمہ آبپاشی، تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہمہ وقت چوکس رہنے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں درکار آلات، مشینری، انسانی وسائل کا پہلے سے انتظام کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔