موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچستان ہائی کورٹ نے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی کورٹ میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 21 فروری 2026 تک ہوں گی جبکہ عدالت 23 فروری 2026 کو دوبارہ کھل جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت جاری رہے گی تاہم ججز صرف ورکنگ ڈیز پر درخواستیں سنیں گے۔
عدالت نے تعطیلات کے دوران آفس اور کورٹ کے اوقات بھی جاری کر دیے ہیں، آفس اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہے۔
کورٹ پیر تا جمعرات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوگی،نوٹیفکیشن رجسٹرار کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مر جانا قبول مگر شرک قبول نہیں ! مولانا ارشد مدنی کا دوٹوک اعلان