ن لیگی  دور میں گرین لائن منصوبہ کاغذوں پر تھا۔۔ہم نے اسے مکمل کیا، فواد چوہدری

Dec 11, 2021 | 21:17:PM
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، فواد چوہدری
کیپشن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں گرین لائن منصوبہ صرف کاغذوں پر تھا، ہم نے نا صرف اسے عمل شکل دی بلکہ مکمل بھی کیا۔آرٹس کونسل میں جاری عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچانے کے لیے متبادل بیانیہ ضروری ہے۔ اردو دنیا کی چند بڑی بولی جانے والی زبانوں میں سے ایک ہے، ڈرامہ، فلم اور شاعری کو بیان کرنے میں اردو بڑی معاون ثابت ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارے شاعر ابھر کر سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری سے یو نیورسل ہیلتھ انشورنس۔۔آپ کو کس بیماری پر کس ہسپتال میں کتنے کا فری علاج ملے گا

سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کتنے پانی میں ہے یہ کراچی والوں سے بہتر کون جانتا ہے، صرف کہنے سے نہیں گرین لائن وفاق کے پیسے سے بنی، گرین لائن پراجیکٹ 35 ارب روپے خرچ کرنے سے منصوبہ بنا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں یہ منصوبہ کاغذی تھا، اسے عملی شکل ہم نے دی، گرین لائن منصوبہ ہمارے دور میں مکمل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مقتولہ نور مقدم کے تیار کردہ فن پاروں، اسماء الحسنہ کی خطاطی کی نمائش ،شرکا آبدیدہ