قومی ہاکی ٹیم کا دورۂ جنوبی کوریا ، شیڈول جاری

Aug 11, 2026 | 15:23:PM
قومی ہاکی ٹیم کا دورۂ جنوبی کوریا ، شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان کی سینئر ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کے خلاف 4 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جبکہ پاکستان وائٹس روس میں دو طرفہ سیریز میں حصہ لے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق سینئر ٹیم دورۂ جنوبی کوریا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 4 بین الاقوامی میچز کھیلے گی، جس سے کھلاڑیوں کو بڑے عالمی مقابلوں سے قبل مسابقتی تجربہ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب روسی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان وائٹس کو 26 اگست سے 2 ستمبر تک سیریز کے لیے مدعو کیا ہے، جس میں 3 سے 4 میچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔

سینئر ٹیم کی عدم موجودگی میں پاکستان وائٹس کی ٹیم سینئر تربیتی کیمپ میں موجود کھلاڑیوں اور جونیئر کیمپ کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ  کیخلاف ٹیسٹ سیریز  کیلئے  پاکستانی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کر دیا

پی ایچ ایف کے مطابق بین الاقوامی میچز کھلاڑیوں کو ضروری تجربہ فراہم کرنے اور مستقبل کے مقابلوں کی تیاری میں مدد دیں گے۔

فیڈریشن نے انڈر 18، انڈر 21، خواتین اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کے لیے بھی بین الاقوامی سرگرمیوں کا لائحہ عمل ترتیب دیا ہے، جبکہ ورلڈ کپ اور ایشین گیمز سمیت اہم ایونٹس بھی شیڈول میں شامل ہیں،پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ مردوں اور خواتین کی سینئر و جونیئر ٹیموں کے کھلاڑیوں کو باقاعدگی سے بین الاقوامی مقابلوں کے مواقع فراہم کرنا مقصد ہے۔