سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1000پوائنٹس گر گیا، ڈالر کی قیمت مستحکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام ہے انٹر بینک میں ڈالر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع؟سیکرٹری سکولز کا اہم بیان آ گیا