پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع؟سیکرٹری سکولز کا اہم بیان آ گیا

Aug 11, 2026 | 12:18:PM
پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع؟سیکرٹری سکولز کا اہم بیان آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی،سیکرٹری سکولز مدثر ریاض نے تعطیلات میں اضافے کی افواہیں مسترد کردیں۔

سیکرٹری سکولز نے کہا کہ سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، سکولوں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

مدثر ریاض نے کہا کہ والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں، پنجاب میں سکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سکول کب کھلیں گے۔۔؟وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا