وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے ’’بیانیہ‘‘کو جھٹکا دے دیا

Aug 11, 2022 | 12:54:PM
پی ٹی آئی,وزیر اعلیٰ پنجاب,امریکا ,چوہدری پرویز الٰہی,امریکی قونصل جنرل ,پاکستان,24نیوز
کیپشن: چودھری پرویزالٰہی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے امریکی مخالفت،سازش کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،اتحادی وزیر اعلیٰ پنجاب نے امریکا سے بہترین تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے ملاقات کی، امریکی قونصل جنرل نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرچوہدری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی قونصل جنرل اور وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، دوطرفہ تعلقات فروغ اور تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے ہیں، پنجاب حکومت امریکا کے ساتھ بہترین تعلقات کی خواہاں ہے۔

ضرور پڑھیں:وزیراعلیٰ پرویز الہی کا بڑا بیان آگیا

 پاکستان پرامن ملک ہے،ہمسایوں سےدوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں۔امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

یاد رہے سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کی تبدیلی کو امریکی سازش سے جوڑا تھا ،وہ اسی بیانیے کو لے کر اپنی انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں ۔