وزیراعلیٰ پرویز الہی کا بڑا بیان آگیا

Aug 11, 2022 | 12:25:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بچوں پر تشدد، بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں:وزیر اعلیٰ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے ملاقات کی، ایوان وزیر اعلیٰ میں ہونے والی ملاقات میں سارہ احمد نے چودھری پرویز الہٰی کو چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بتایا  اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانےکی ضرورت ہے، بچوں پر تشدد، بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا کردار خصوصی اہمیت رکھتا ہے، بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو سپورٹ کریں گے۔پرویز الہٰی نے کہا کہ بچوں پر تشدد اوران سے بھیک منگوانے والے عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی وقت کا تقاضا ہے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورومیں رہنے والے بچوں کی دیکھ بھال کے ہر ممکن وسائل مہیا کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کو سراہا، سارہ احمد نے بچوں سے بھیک منگوانے اور تشدد کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔