فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی فلم کا ٹیزر آؤٹ

Sep 10, 2022 | 12:55:PM
فواد خان اور وسیم اکرم کی پہلی فلم کا ٹیزر آؤٹ
کیپشن: فواد خٓن اور وسیم اکرم
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اداکار فواد خان اور کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی ”منی بیک گارنٹی‘‘ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فواد خان اور سابق کر کٹ سٹار وسیم اکرم کی پہلی فلم کا ٹیزر ریلیز ہو چکا ہے۔ دو روز قبل اداکار اور رائٹر فیصل قریشی نے اپنے میگا پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں پاکستان کے کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ بھی شامل ہیں۔ میگا سٹارز پر مشتمل فلم 21 مارچ 2023ء کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔