حنا ربانی کھر کی ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

Nov 10, 2022 | 13:09:PM
حنا ربانی کھر کی ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
کیپشن: حنا ربانی کھر نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پُختہ عزم کا اعادہ  کیا
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ایران کے صدر کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان حسن کاظمی غومی سے ملاقات کی۔

حنا ربانی کھر نے پُرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کے پُختہ عزم کا اعادہ  کیا اور اس بات پر زور دیا کہ گہرے برادرانہ تعلقات دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی کے مضبوط رشتوں کی بنیاد ہیں۔

افغانستان کے دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے وزیر مملکت نے اس مقصد کے لیے پاکستان اور ایران کے اہم کردار کو اجاگر  کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مصر میں اہم ملاقاتیں

اس سے قبل ایرانی نمائندہ خصوصی نے اپنے پاکستانی ہم منصب، وزیراعظم کے معاون خصوصی سفیر محمد صادق سے بھی ملاقات کی۔ دونوں  رہنماؤں نے علاقائی امن اور ترقی کے باہمی مضبوط اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔